انکولہ 21 مئی (ایس او نیوز) سمندر کنارے سیر کرنے کے دوران جمعہ کو اچانک دو کزن برادرس سمندر میں گرکر غرق ہوگئے جس میں سے ایک کی نعش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دوسرا لاپتہ ہوگیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کی دوپہر تعلقہ کے شیڈ کولی بسا کلو پہاڑی کے قریب یہ واردات پیش آئی ہے۔ جس شخص کی نعش برآمد کی گئی ہے اُس کی شناخت سندیپ بیرپّا نائک (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے کی شناخت چیتن ناگیش نائک (19) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
دولوگوں کے سمندر میں گر کر غرق ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا ۔ کافی تلاش کے بعد سندیپ کی نعش برآمد کرنے میں کامیابی ملی۔
ڈی وائی ایس پی اروند کلگوجّی کی قیادت میں سرکل پولس انسپکٹر کرشنانند نائیک، پی ایس آئی سمپت، کوسٹل سیکوریٹی پولس، فائر بریگیڈ اور پولس کے دیگر اہلکاروں کی طرف سے لاپتہ چیتن کی تلاش جاری ہے۔
انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔